اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ولادت بی بی دو عالم (س) کے موقع پر کربلا میں امام حسین (ع) کی ضریح کے پاس حضرت ابراہیم مجاب (ع) کی ضریح کی رونمائی کی گئی۔

21 اپریل 2014 - 09:25

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم مطھر امام حسین(ع) کے مغرب کی جانب ایک ایوان ہے جس میں سید ابراہیم مجاب مدفون ہیں۔ آپ سید محمد عابد بن امام موسی کاظم علیہ السلام کے بیٹے ہیں جو ۲۴۷ ھ ق میں کربلا تشریف لائے اور وہی ساکن ہو گئے۔ یہ وہ دور تھا جس میں متوکل کے بیٹے محمد منتصر کی حکومت تھی۔ محمد منتصر اپنے باپ کی طرف سے علویوں پر ہوئے ظلم کی وجہ سے رنجیدہ خاطر تھا اس وجہ سے اس نے امام حسین (ع) کی زیارت کا راستہ ہموار کر دیا اور لوگوں کو زیارت کی اجازت دے دی۔ اس دوران سید محمد مجاب بھی امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے ضریح کے پاس گئے اور امام مظلوم کو ان کلمات کے ساتھ سلام کیا«السَّلامُ عَلَيك يا جَدّاه» کہ ضریح سے جواب آیا «وَعَلَيكَ السَّلام يا وَلَدي» اس کے بعد سے آپ کو ابراہیم مجاب (یعنی جن کے سلام کا جواب دیا گیا ہو) کا لقب مل گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲